قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس،سپیکر کو وزیراعظم کی ایڈوائس موصول

قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کی طلبی کے معاملے پرنگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ  کی  نئی ایڈوائس سپیکر افس کو موصول ہو گئی۔

نگراں وزیراعظم نے سپیکر کو قومی اسمبلی اجلاس کل صبح دس بجے بلانے کی ایڈوائس دی۔سپیکر راجہ پرویز اشرف کی منظوری سے قومی اسمبلی اجلاس کا نوٹیفکیشن  کسی بھی وقت متوقع ہے ۔

نگراں وزیراعظم نے وزارت قانون اٹارنی جنرل اور وزارت پارلیمانی امور سے مشاورت کے بعد ایڈوائس بھجوائی۔

ذرائع کے مطابق نگران وزیراعظم نے بھی آئین کے آرٹیکل 91 کی شق دو کے تحت اجلاس کل بلانا ناگزیر قرار دیا۔حکومت آج شام تک صدر کی جانب سے اجلاس بلانے کا انتظار کرے گی۔نہ بلائے جانے کی صورت میں کل صبح دس بجے اجلاس طلبی کا نوٹیفکیشن قومی اسمبلی سیکرٹریٹ جاری کرے گی۔

نگران وزیراطلاعات مرضیٰ سولنگی نے تصدیق کی ہے کہ پارٹی قیادت نے زبانی طور پر تمام اراکین کو کل کے اجلاس بارے آگاہ کردیا۔قومی اسمبلی

مریم نواز نے1ماہ میں کوڑاکرکٹ کی صفائی کا ٹاسک دیدیا

اجلاس کل بلانے سے متعلق تمام ہوم ورک مکمل ہے

Related Articles

Back to top button