نوازشریف کی شیخوپورہ کی جائیدادیں نیلام کرنے کافیصلہ

سابق وزیراعظم نواز شریف کی شیخوپورہ میں ضبط شدہ جائیدادیں نیلام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس حوالے سے ڈی سی شیخوپورہ نے بولی کی تاریخ 20 مئی مقرر کردی ہے۔
دوسری جانب ڈی سی شیخوپورہ کی بولی کےلیے تاریخ مقرر کرنے کے فیصلہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے، درخواست گزار اشرف ملک کا کہنا ہے کہ شیخوپورہ کی 88 کنال اراضی نواز شریف سے خرید چکا ہوں، نواز شریف کو 75 ملین روپے کی ادائی بھی کی جاچکی ہے تاہم نواز شریف کی گرفتاری کے باعث سیل ڈیڈ پر عمل درآمد نہ ہوسکا، سیل ڈیڈ پر عمل درآمد کےلیے سول کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے لہٰذا ڈی سی شیخوپورہ کو زرعی اراضی کی نیلامی سے روکا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close