گلوکارہ آریانا گرانڈے شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

امریکی ریپر و گلوکارہ آریانا گرانڈے نے منگنی کے 5 ماہ بعد خاموشی سے شادی کرکے نئی زندگی کا آغاز کردیا۔دنیا کی معروف ترین اور امیر گلوکاراؤں میں شمار ہونے والی آریانا گرانڈے نے کروڑ پتی صنعت کار ڈالٹن گومز سے محض 20 مہمانوں کی موجودگی میں شرکت کی۔
آریانا گرانڈے کی رہائش گاہ پر انتہائی قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کی موجودگی میں سادگی سے شادی کی اور ان کی شادی سے یقینا بہت سارے رشتہ دار خوش نہیں ہیں۔اگرچہ آریانا گرانڈے کے ترجمان نے ان کی شادی کی تصدیق کی، تاہم گلوکارہ نے شادی کی کوئی تصویر یا پوسٹ سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کی۔
ڈالٹن گومز سے آریانا گرانڈے کے تعلقات 2020 کے آغاز میں استوار ہوئے تھے، اس سے قبل گلوکارہ کے تعلقات امریکی کامیڈین پیٹی ڈیوڈسن سے تھے، جن سے انہوں نے منگنی بھی کر رکھی تھی، تاہم ان کی منگنی 2018 میں ختم ہوگئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close