اپنے پنکھے کو ایئرکنڈیشنر میں تبدیل کرے، وہ بھی گھر بیٹھے!

فرش پر رکھے جانے والے عام پنکھے (پیڈسٹل فین) کو تھوڑی سی محنت کرکے ایئر کنڈیشنر میں تبدیل کرکے ٹھنڈی ہوا کھائی جاسکتی ہے۔ وہ کیسے؟ ملاحظہ کیجیے۔

شدید گرمی میں پنکھے سے آنے والی گرم ہوا کا ایک علاج ایئر کنڈیشنر لگوانا ہے، لیکن اوّل تو وہ بہت مہنگا ہوتا ہے اور دوسرے یہ کہ ایئر کنڈیشنر چلانے سے بجلی کا بِل بھی بہت زیادہ آنے لگتا ہے۔

اس مسئلے کا ایک عام اور آسان حل یہ ہے کہ پنکھے ہی کو ایئر کنڈیشنر میں تبدیل کردیا جائے۔ اس کےلیے:
سب سے پہلے کولڈ ڈرنک کی دو بوتلیں لیجیے (جن میں سے ہر بوتل کی گنجائش 500 ملی لیٹر ہو)؛
دونوں بوتلوں کے پیندے اس طرح کاٹیے کہ نچلا حصہ مکمل طور پر الگ نہ ہو بلکہ ایک طرف سے جُڑا رہے جسے ڈھکنے کی طرح کھولا جاسکے؛
بوتلوں کے باقی نچلے حصے میں نصف پر چاروں جانب کاوئیے (سولڈرنگ آئرن) یا کسی گرم سلاخ سے گول سوراخ کردیجیے؛
بوتلوں کے ڈھکنے مضبوطی سے بند کرکے انہیں اُلٹا کیجیے اور باریک تار کی مدد سے پیڈسٹل فین کے پیچھے والی جالی پر باندھ دیجیے؛
اب فریزر میں جمائی گئی برف کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے (آئس کیوبز) لے کر ان سے بوتلوں کو آدھا بھر دیجیے۔
یہ کارروائی مکمل کرنے کے بعد پیڈسٹل فین چلا دیجیے اور اس کے سامنے بیٹھ کر ایئر کنڈیشنر جیسی ٹھنڈی ہوا کا لطف لیجیے۔

Close