نامعلوم شخص پٹری پر سو گیا، ٹرینیں تاخیر کا شکار

بھارت میں نامعلوم شخص پٹری پر بیڈ رکھ کر اس پر سوگیا جس کی وجہ سے اس ٹریک سے گزرنے والی تمام ٹرینیں روک دی گئیں۔ ریاست بہار کے شہر پٹنہ کے معروف اور مصروف ترین مغل سرائے ریلوے لائن پر انوکھے واقعے نے ٹرینوں کو تاخیر کا شکار کردیا۔ روزانہ اس ٹریک سے 300 سے زائد ٹرینیں گزرتی ہیں۔
نارتھ ایسٹ ایسپریس کے ڈرائیور گواہاٹی نے نئی دہلی سے آتے ہوئے دیکھا کہ جانے والے ٹریک پر ایک شخص پٹری پر بیڈ رکھ کر اس پر سو رہا ہے جس پر ڈرائیور نے حکام کو مطلع کیا۔
سرائے مغل ریلوے لائن کے حکام کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کی جانب سے شکایت موصول پر اس ٹریک پر جانے والی ٹرینیں کو روک دیا گیا اور ایک ٹیم جائے وقوعہ پر بھیجی۔
ریلوے ٹیم جب جائے وقوعہ پر پہنچی تو بیڈ پر سونے والا شخص تو فرار ہوچکا تھا تاہم بیڈ پٹری پر رکھا ہوا مل گیا۔ اس واقعے نے ریلوے مسافروں میں کسی بھی حادثے کے خوف میں مبتلا کردیا گیا ہے۔

Close