لاہور کے شاپنگ پلازہ میں خوفناک آتشزدگی

لاہور کے گلبرگ شاپنگ پلازہ میں لگی آگ سے تباہی، کروڑوں‌ روپے کا سامان جل گیا، گھنٹوں بعد آگ پر قابو پا لیا گیا ہے، ریسکیو کے مطابق آگ پہلے فلور پر لگی جس نے دوسرے فلور کو لپیٹ میں لیتی ہوئی چار فلورز تک پھیل گئی تھی۔

شاپنگ پلازہ میں 400 کے قریب دکانیں تھیں اور آگ کے باعث شاپنگ پلازہ میں کروڑوں روپے مالیت کا سامان جل کر تباہ ہو گیا، چند ایک دکاندار ہی اپنی جلتی ہوئی دکانوں کا کچھ سامان نکال سکے، پلازے میں زیادہ تر دکانیں موبائل فونز ، الیکٹرانکس اور ریڈی میڈ گارمنٹس کی تھیں۔

آگ کو بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کی 25 سے زائد گاڑیوں اور 60 کے قریب ریسکیو اہلکاروں نے آپریشن میں حصہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر چیمہ کا کہنا ہے کہ پلازے میں آگ پر جزوی قابو پا لیا گیا اور کولنگ کا عمل جاری ہے، ڈپٹی کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔

ریسکیو آپریشن میں رکاوٹ ڈالنے کے الزام میں پلازے کے سیکیورٹی انچارج اور ایک ملازم کو گرفتار کر لیا گیا ہے، دکانداروں کا الزام ہے کہ مالکان پلازہ خالی کروانا چاہتے تھے، آگ لگائی گئی ہے، شارٹ سرکٹ نہیں ہوا۔

عثمان بزدار نے گلبرگ کے پلازہ میں آگ لگنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا، آتشزدگی کے واقعے کی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کی جائے، آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کیا جائے۔

Related Articles

Back to top button