نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے دورے کینسل ہونے کی وجہ ابسلیوٹلی ناٹ ہے

 وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ ٹیموں کے دورہ پاکستان منسوخ ہونے کی بڑی وجہ ابسلیوٹلی ناٹ ہے۔

کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے دورے کینسل ہونے کی ۔وجہ ابسلیوٹلی ناٹ ہے، اگر پاکستان نے سر اونچا رکھنا ہے اور ابسوٹلی ناٹ کہیں گے تو پھر قیمت تو ادا کرنا پڑے گی

نیوزی لینڈ اور انگلینڈ سے کرکٹ سیریز ملتوی ہونے سے پی ٹی وی کو 25 کروڑ کا نقصان ہوا تاہم ہم کرکٹ سیریز ملتوی ہونے پر سخت کارروائی کریں گے۔

فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن اجلاس کے حوالہ آج ایک اہم میٹنگ ہوگی لہذا اس معاملہ پر میٹنگ کے بعد گفتگو کروں گا۔ ساتویں مردم شماری میں نئی ٹیکنالوجی کااستعمال کیا جائے گا، نئی مردم شماری کا پراسیس 18 ماہ میں مکمل ہوگا جب کہ اگلا الیکشن نئی مردم شماری اور الیکٹرانک ووٹنگ سے ہونا ہے لہذا ان لوگوں کو مایوسی ہوگی جو کہہ رہے تھے اگلا الیکشن 6 ماہ میں ہوجائے گا۔

وفاقی وزیر اطلاعاعت نے کہا کہ پولیو کے خلاف جنگ میں ہمیں بڑی کامیابی ملی ہے، پولیو ملک میں کم ترین سطح پر آگیا ہے اور 7 ماہ میں ایک بھی پولیو کیس رپورٹ نہیں ہوا جو کہ خوش آئندہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کے ہاؤس رینٹ میں 40 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، وفاقی ملازمین کے لیے ہاؤس رینٹ الاؤنس کے لیے 44 فیصد اضافہ کی منظوری دی گئی ہے۔

Related Articles

Back to top button