جنوبی افریقا اور سری لنکا کے میچ میں ورلڈکپ کے متعدد ریکارڈ بن گئے

نئی دہلی میں کھیلے گئے جنوبی افریقا اور  سری لنکا کے میچ میں ورلڈکپ کے متعدد  ریکارڈ بن گئے۔ورلڈکپ کے چوتھے میچ میں جنوبی افریقا نے پہلےکھیلتے ہوئے سری لنکا کے خلاف رن کا پہاڑ کھڑا کردیا اور 429 رن کا ہدف دیا، جواب میں سری لنکا کی ٹیم 326 رن پر آؤٹ ہوگئی اور  جنوبی افریقی ٹیم 102 رن سے فاتح رہی۔ورلڈکپ کے اس میچ میں متعدد ریکارڈ بنے۔میچ میں دونوں ٹیموں کا مجموعی اسکور 754 رن رہا، جنوبی افریقا نے 428 اور  سری لنکا نے 326 رن بنائے۔یہ کسی بھی ورلڈکپ میچ کا سب سے بڑا میچ ایگریگیٹ ہے۔

اس سے قبل 2019 میں آسٹریلیا اور  بنگلا دیش کے میچ میں 714 رن بنے تھے۔اس کے علاوہ پہلی بارکسی ورلڈکپ میچ میں چوکوں اور چھکوں کی سنچری مکمل ہوئی، دونوں ٹیموں نے مجموعی طور  پر 31 چھکے اور 74 چوکے لگائے۔

Related Articles

Back to top button