عثمان مختار کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ ہیک کرنے کی کوشش

اداکار و ہدایت کار عثمان مختار نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کرنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔فیس بک کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری اسٹوری میں عثمان مختار نے کہا کہ کوئی میرا انسٹاگرام اور واٹس ایپ ہیک کرنے کی کوشش کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جو بھی یہ کوشش کررہا ہے وہ گمنام ای میل کے ذریعے میرے دوستوں اور اہلخانہ کو نامناسب ای میلز بھیج رہا ہے۔عثمان مختار نے کہا کہ میں اس حوالے سے ایف آئی اے میں رپورٹ کرنے جارہا ہوں، ہوشیار رہیں۔
خیال رہے کہ نومبر میں معروف سماجی کارکن، سیاستدان اور قانون دان جبران ناصر کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہوگیا تھا اور وہ اس تک رسائی حاصل نہیں کرپارہے تھے۔انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ ‘آج میرا واٹس ایپ ہیک ہوگیا اور میں اس تک رسائی حاصل نہیں کر پارہا’۔ان سے قبل بھی متعدد شوبز، کھیل اور سیاست سے وابستہ شخصیات کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہوچکے ہیں۔گزشتہ برس اکتوبر میں اداکار نعمان اعجاز کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک کرکے معطل کردیا گیا تھا اور اس سے قبل اداکارہ میرا نے بھی کہا تھا کہ ان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہوگیا ہے اور وہ اس تک رسائی حاصل نہیں کرپارہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button