علی ظفر نے عالمی شو میں فلسطین کیلئے آواز بلند کر دی

معروف پاکستانی گلوکار علی ظفر نے عالمی ایوارڈ شو کے دوران فلسطینیوں کیلئے آواز بلند کر دی۔حال ہی میں علی ظفر نے متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ڈسٹنکٹو انٹرنیشنل عرب فیسٹیول ایوارڈز ’DIAFA‘ میں شرکت کی جہاں عرب فنکاروں سمیت بین الاقوامی شوبز شخصیات کو بھی مدعو کیا گیا۔ڈسٹنکٹو انٹرنیشنل عرب فیسٹیول ایوارڈز ’DIAFA‘ کی تقریب بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈز اور نرگس فخری نے بھی شرکت کی جن کی تصویر علی ظفر کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہورہی ہے۔

علی ظفر کو  ’DIAFA‘ ایوارڈز میں 2023 کے بہترین پاکستانی گلوکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، علی ظفر سٹیج پر اپنا ایوارڈ وصول کرنے جاتے ہیں تو وہاں اسٹیج پر کھڑے پر فلسطین اور غزہ کے حق میں بات کرتے ہیں، کس طرح دُنیا بھر کے تمام فنکاروں کو غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز اٹھانی چاہئے۔

گلوکار کے اس اقدام کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے، صارفین کا کہنا ہے کہ علی ظفر نے عالمی سطح پر فلسطین کی نسل کشی سے متعلق بات کرکے دل جیت لیے۔واضح رہے کہ ڈسٹنکٹو انٹرنیشنل عرب فیسٹیول ایوارڈز ’DIAFA‘ میں عرب دنیا کے فنکاروں کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی مشہور شخصیات کو بھی بلایا جاتا ہے اور ہر سال ان کی کامیابیوں اور معاشرے کی بہتری میں شراکت کے اعتراف میں ایوارڈز سے نوازا جاتا ہے۔علی ظفر پاکستان کے چوتھے فنکار ہیں جنہوں نے ’DIAFA‘ ایوارڈ اپنے نام کیا ہے، اس سے قبل سال 2019 میں ماہر خان، 2020 میں سجل علی اور سال 2022 میں مایا علی نے  ’DIAFA‘ میں پاکستان کی بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کیا تھا۔

Related Articles

Back to top button