امریکا میں جہاز اُڑانے کی تربیت کے دوران طیارہ حادثہ

امریکی ریاست میری لینڈ میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ ہچکولے کھاتے ہوئے زمین پرآ گرا. جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔مریکی ریاست میری لینڈ کی مونٹگمری کاؤنٹی میں ایک چھوٹا طیارہ کھیت میں گر کر تباہ ہوگیا۔
حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ پرواز سیکھانے والے اسکول کی ملکیت تھا اور آج صبح ٹریننگ کے لیے لفٹ اکیڈمی ایڈیانا پولس سے پرواز بھری تھی۔ فیڈرل ایوی ایشن نے حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے جہاز کے ملبے سے دو افراد کی لاشیں نکال کر اسپتال منتقل کیں جب کہ طیارے کے ملبے کو بھی کھیت سے ہٹادیا گیا ہے۔

Close