جرمنی میں چھوٹا طیارہ سڑک پرآ گرا

جرمنی میں ایک انجن والا مسافر بردار چھوٹا طیارہ شاہراہ پر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ ہچکولے کھاتے ہوئے پہلے درختوں سے ٹکرایا اور پھر سڑک پر گر کر تباہ ہوگیا۔خوش قسمتی سے جس وقت طیارہ سڑک پر گرا وہاں سے کوئی گاڑی گزر نہیں رہی تھی۔ طیارے میں سوار دونوں افراد حادثے میں ہلاک ہوگئے۔
ریسکیو ادارے نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے طیارے کے ملبے سے لاشوں کو نکالا۔ ہلاک ہونے والوں کی عمریں 53 اور 67 سال ہے تاہم دونوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔
یاد رہے کٰہ امریکی ریاست میری لینڈ میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ ہچکولے کھاتے ہوئے زمین پرآ گرا. جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔مریکی ریاست میری لینڈ کی مونٹگمری کاؤنٹی میں ایک چھوٹا طیارہ کھیت میں گر کر تباہ ہوگیا۔

Close