سلمان خان مذہبی تہواروں سے کیسے فائدہ اٹھا تے ہیں

بھارتی اداکارہ و ماڈل صوفیہ حیات نے بالی ووڈ کے سلو میاں پر الزام لگایا ہے کہ وہ مذہبی تہواروں کو اپنے فائدے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔صوفیہ حیات نے لکھا سلمان خان اپنی ہر فلم کی ریلیز کے وقت ایک ہی ٹرک (چال) استعمال کرتے ہیں۔ وہ اپنی ہر فلم عید کے موقع پر ریلیز کرتے ہیں اور مذہبی تہواروں کو اپنی فلموں کی تشہیر اور اپنے منافع کے لیے استعمال کرتے ہیں۔صوفیہ حیات نے مزید کہا سلمان ہر بار فلم میں ایک جیسے نظر آتے ہیں، ان کی فلموں کی کہانی کے مکالمے بھی تقریباً ایک جیسے ہوتے ہیں اور فلموں کی کہانی بھی ایک ہی ہوتی ہے۔ وہ اپنی فلم میں ہر بار نوجوان ماڈل کو کاسٹ کرتے ہیں۔ کیا اب وقت نہیں کہ سلمان خان اپنی عمر کی لڑکی کو فلم میں کاسٹ کریں۔
صوفیہ حیات نے مزید کہا سلمان خان ابھی تک بڑے نہیں ہوئے ہیں جب کہ انہیں دیکھنے والے لوگ بڑے ہوگئے ہیں اور سلو میاں کی فلموں کی ایک جیسی کہانیوں سے تنگ آچکے ہیں۔ یہاں تک کہ جب میں نے فلم ’’رادھے‘‘ کا ٹریلر دیکھا تو میں نے سوچا کیا میں نے یہ سب پہلے نہیں دیکھا ہوا؟
یاد رہے کٰہ ھارتی فلمی ناقد کمال آر خان نے سلو میاں کا فلمی کیریئر ختم کردینے کا دعویٰ کردیاہے۔اداکار سلمان خان کی فلم ’رادھے‘ پر منفی تجریہ کرنے والے کمال آر خان کی جانب سے سلومیاں پر لفظی گولہ باری کا سلسلہ برقرار ہے۔فلمی ناقد پچھلے کئی روز سے ٹوئٹر پرسلمان خان کے خلاف توہین آمیز بیانات دے رہے ہیں۔آج پھر کےآرکے نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہےکہ ’بالی وڈ کے غنڈے بھائی کا دُکھ مجھ سے دیکھا نہیں جاتا، ایک اکیلے ناقد نے اس بیچارے کا پورا کیریئر ختم کردیا۔ لیکن کیریئر تھا ہی کہاں؟ ایکٹنگ کا ’اے‘ نہیں آتا، زبردستی کا اسٹار تھا، بس مجھے لوگوں کو بتانے میں تھوڑا وقت لگا‘۔

Close