کسی سے کوئی مقابلہ نہیں کارکردگی میں بہتری لانا چاہتا ہوں

آل راؤنڈر محمد نواز نے کہا ہے کہ عماد وسیم سے مقابلے کے بجائے اپنی کارکردگی میں بہتری لانا چاہتا ہوں۔ محمد نواز نے کہا کہ کراچی میں منعقدہ میچز کے دورانکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کارکردگی توقعات کے مطابق نہیں رہی، اب ایک نیاآغاز ہے، ہمیں 5 میں سے 4 میچز میں لازمی فتح درکار ہوگی،مجھے یقین ہے کہ ابوظبی کی کنڈیشنز میں ٹیم بہتر پرفارم کرنے میں کامیاب رہے گی، جیت میں اسپنرز کا اہم کردار ہوگا۔انھوں نے کہاکہ اوس سے کارکردگی پر فرق پڑسکتا ہے، بیٹنگ سائیڈ کو فائدہ ہوگا لیکن بطور پروفیشنل کرکٹر ہمیں یہ معلوم ہے کہ ان حالات میں کس طرح عمدہ بولنگ کی جاسکتی ہے۔
خیال رہے کہ محمد نواز کہا کہ ابوظبی میں پی ایس ایل کے میچز کھیلنے سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں فائدہ ہوگا، انھوں نے اعظم خان کی پاکستانی ٹیم میں شمولیت کو خوش آئند قرار دیا۔

Close