ڈی ایچ اے کو بیواؤں کی زمین زبردستی حاصل کرنے سے روک دیا گیا

ہائی کورٹ نے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) کو زبردستی زمین حاصل کرنے سے روک دیا۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے اسلام آباد کے علاقے سہالہ میں زمین کی ایکوائر کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے کہا کہ کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی منظوری کے بغیر ڈی ایچ اے براہ راست کیسے زمین ایکوائر کرسکتا ہے؟۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈسٹرکٹ کلیکٹر، ڈی ایچ اے اور سی ڈی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 21 جون تک فریقین سے جواب طلب کرلیا۔ لینڈ ایکوزیشن کلیکٹر نے ڈی ایچ اے کےلیے سہالہ میں 188 کنال زمین ایکوائر کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا۔ دو بیواؤں نے ڈی ایچ اے کی جانب سے زبردستی زمین لینے کا نوٹی فکیشن عدالت میں چیلنج کیا۔

Close