حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد میں دراڑیں

اسلام آباد تک مارچ کا فیصلہ طویل عرصے سے اپوزیشن اتحاد میں متنازعہ رہا ہے اوراب پیپلز پارٹی نےاسلام آباد لانگ مارچ کا حصہ بننے سے انکار کر دیا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کئی مہینوں سے حکومت کے خلاف مارچ کرنے کی دھمکی دی تھی تاہم اب معاملہ اپنے آخری مرحلے پر ہے ، مولانا فضل الرحمان مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کو مسترد کر کے اکتوبر میں اکیلے اسلام آباد جانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ قبل ازیں ایسی خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ مولانا فضل الرحمن مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کو قائل نہیں کر سکے تھے ۔ مولانا فضل الرحمان نے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی مخالفت کے باوجود اسلام آباد کی طرف مارچ کی کال دی۔ مولانا فضل الرحمن کی دھمکی کے جواب میں وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا کہ جو بھی اسلام آباد جانے کی ہمت کرے گا اسے منہ کی کھانی پڑے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button