سکھوں نے لندن میں بھارتی ہائی کمیشن  پر خالصتان کا پرچم لہرا دیا

 سکھوں نے لندن میں بھارتی ہائی کمیشن پربھارتی پرچم اتار کر خالصتان کا پرچم لہرا دیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں سکھ نوجوانوں کو بھارتی پرچم اتار کر خالصتان کا پرچم لگاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس دوران ہاتھوں میں خالصتان کا پرچم اٹھائے نوجوان بھارت کے خلاف اور خالصتان کے حق میں نعرے لگاتے رہے۔بھارتی سفارتی اہلکار کی بھارت کا جھنڈا اتارنے اور خالصتان کا پرچم لہرانے سے روکنے کی کوشش ناکام ہوگئی۔

لندن میں مقیم سکھ برادری کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن پر بھارتی پرچم اتار کر خالصتان کا جھنڈا لہرانے کا مقصد بھارتی پنجاب میں خالصتان تحریک کے حامی امرت پال سنگھ  اور ان کے 6 ساتھیوں کی گرفتاری کیخلاف احتجاج اور آسٹریلیا میں خالصتان کے بارے میں ہونے والے ریفرینڈم سے اظہار یکجہتی تھا۔ آسٹریلیا میں آج خالصتان پر ووٹنگ ہورہی ہے۔

دوسری جانب بھارت کے دفتر خارجہ نے بھارتی ہائی کمشنر کو فوری طلب کرنے پرپرچم اتارنے کے واقعہ پرشدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔

زمان پارک آپریشن،مقدمے کی درخواست میں مریم نواز،راناثنانامزد

Related Articles

Back to top button