‘کوڑوں’ کی سزا ختم کرنے کا فیصلہ

سعودی عرب میں مختلف جرائم پر ‘کوڑے’ مارنے کی سزا کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
سعودی عرب کی اعلیٰ عدالت کی دستاویز کے مطابق رواں ماہ میں کسی وقت لیے گئے سپریم کورٹ کے جنرل کمیشن کے اس فیصلے کے تحت کوڑے مارنے کی سزا کو قید یا جرمانے یا دونوں سے تبدیل کیا جائے گا۔
دستاویز میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ انسانی حقوق سے متعلق اصلاحات میں توسیع ہے جو فرمانروا شاہ سلمان کی ہدایت کے مطابق اور ولی عہد محمد بن سلمان کی براہ راست نگرانی میں متعارف کی گئی تھیں۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں کئی جرائم پر کوڑوں کی سزا دی جاتی ہے اور انفرادی ججز اپنے طور پر اسلامی تعلیمات کے مطابق مجرمان کو سزا سناتے ہیں۔ انسانی حقوق کے گروپوں نے ماضی کے ایسے متعدد کیسز سامنے رکھے تھے جن میں سعودی ججز نے ہراساں اور سرعام نشہ کرنے سمیت کئی جرائم میں مجرمان کو کوڑوں کی سزا سنائی۔ ریاست کے حمایت یافتہ انسانی حقوق کمیشن (ایچ آر سی) کے سربراہ عواد العواد نے کو بتایا کہ یہ اصلاح سعودی عرب کے انسانی حقوق کے ایجنڈا میں یادگار قدم ہے اور سلطنت میں حالیہ کی گئیں کئی اصلاحات میں سے ایک ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button