روس کا ہائپر سونک میزائل کا کامیاب تجربہ

روس نے سمندری طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے گہرے پانیوں سے ہائپر سونک میزائل کا کامیاب تجربہ کر ڈالا ، میزائل زرکون نے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

فرانس ، چین ، روس اور امریکا بغیر آواز ہائپر سونک گاڑیوں کا تجربہ کر رہے ہیں اور کہا جارہا ہے کہ اس کی رفتار کئی گنا زیادہ ہے۔

روسی وزارت دفاع کی جانب سے بتایا گیا کہ ہائپر سونک میزائل ہتھیاروں کے ’تجربات کی تکمیل‘ کے حصے کے طور پر ایڈمرل گورشکوف نے زرکون میزائل کا تجربہ کیا ہے جس کا ہدف 250 میل فاصلے پر تھا۔
یہ بھی پڑھیں: کنگنا رناوت کو جان سے مارنے کی دھمکیاں
میزائل سمندر اور زمین دونوں پر ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس کی رینج ایک ہزار کلو میٹر یعنی (تقریباً 620 میل) بتائی جا رہی ہے۔

روس متعدد میزائل کی ترقی کو فروغ دے رہا ہے جو موجودہ دور میں پائے جانے والے دفاعی نظاموں شکست دے دیں گے ۔

مغربی ماہرین نے شمالی روس کی ٹیسٹ سائیڈ پر 2019 میں ہونے والے جان لیوا دھماکے کو جوہری طاقت سے چلنے والے کروس بیروسٹنک سے جوڑا ہے۔

Related Articles

Back to top button