مہوش کا ناقدین کو اپنی بہنوں پر توجہ دینے کا مشورہ

ماضی قریب میں اپنی ایک نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو جانے کے بعد شدید عوامی تنقید کا نشانہ بننے والی خوبصورت پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کی جانب سے اپنے بھائی کے ساتھ ایک ڈانس ویڈیو شیئر کیے جانے کے بعد ان کے خلاف تنقید کا ایک نیا راؤنڈ شروع ہو گیا ہے۔ تاہم مہوش حیات نے رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان پر تنقید کرنے والوں کو چاہیے کہ اپنی بہنوں پر توجہ دیں، نہ کہ ان پر۔
یاد رہے کہ مہوش ماضی میں بھی اپنے اکلوتے بھائی کے ساتھ کئی ڈانس ویڈیوز شیئر کر چکی ہیں اور ماضی میں بھی انہیں تنقید کا سامنا رہا ہے۔ اس سے پہلے مہوش حیات کی ایک نہایت قابل اعتراض ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی جس پر انہوں نے یہ موقف اپنایا کہ ویڈیو میں نظر آنے والی لڑکی وہ نہیں ہیں۔ تاہم سوشل میڈیا صارفین نے ان کا یہ دعوی تسلیم نہیں کیا تھا۔
اب تازہ ترین واقعے میں اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنے بھائی دانش کے ساتھ ایک مختصر ڈانس ویڈیو شیئر کی، جس میں دونوں مغربی طرز کی موسیقی پر ڈانس کرتے دکھائی دیے۔ویڈیو میں دونوں بہن بھائیوں کو گھر میں ہی ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
مہوش کی جانب سے ویڈیو شیئر کیے جانے کے بعد لوگوں ان پر خوب تنقید کی اور دونوں بہن و بھائیوں کو صنفی تنقید کا نشانہ بنایا۔ کئی لوگوں نے دونوں بہن و بھائیوں کے لیے نامناسب زبان استعمال کرتے ہوئے دونوں کو ایک ہی صنف قرار دیا اور سوال کیا کہ دونوں میں سے بھائی کون ہے؟ بعض لوگوں نے دونوں کی ویڈیو پر تعریف کرتے ہوئے دونوں کو خوبصورت بہنیں قرار دیا۔ دیگر لوگوں نے بھی ان پر تنقید کرتے ہوئے سخت زبان استعمال کی، تاہم کئی لوگوں نے ان کی تعریف بھی کی اور دونوں بہن بھائی کے ڈانس کو اچھا قرار دیا۔ مہوش کے حمایتی سوشل میڈیا صارفین کا موقف تھا کہ اگر چھوٹی عمر میں بہن بھائی اکٹھے کھیل سکتے ہیں تو بڑا ہونے کے بعد وہ آپس میں کھیل کود اور ڈانس کیوں نہیں کر سکتے۔
تاہم ایک بات طے ہے کہ مہوش حیات کی ویڈیو ہر جانب وائرل ہوگئی۔ اس معاملے پر مہوش حیات کا کہنا ہے کہ انھیں سوشل میڈیا صارفین کی تنقید سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ وہ جیسی ہیں ویسی ہی رہیں گی اور غیرضروری تنقید کا کوئی دباو نہیں لیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگ اپنے کام سے کام رکھیں اور اپنے بہنوں پر توجہ دیں بجائے کہ دوسروں پر تبصرے کرنے میں وقت ضائع کریں۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس اپریل میں بھی مہوش حیات نے بھائی کے ہمراہ ’او نانا چیلنج‘ پر ڈانس ویڈیو شیئر کی تھی، جس پر انہیں خوب تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ انہیں اہنے فلمی گانوں میں قابل اعتراض ڈانس پرفارمنس پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ مہوش کو 2019 میں تمغہ امتیاز دیے جانے پر بھی ناقدین اور حاسدین کی جانب سے تنقید کی گئی تھی اور کئی لوگوں نے کہا تھا کہ وہ حکومتی ایوارڈ کی اہل نہیں ہیں۔ تاہم مہوش حیات کے فینز اس بات کو تسلیم نہیں کرتے اور ان کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کی سب سے خوبصورت اور سیکسی اداکارہ ہیں۔

Close