پی ٹی آئی خطوط عالمی اسٹیبلشمنٹ کو پاکستانی سیاست میں مداخلت کی دعوت ہیں

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے تحریک انصاف کی سابق وفاقی وزیر شریں مزاری کی جانب سے اقوام متحدہ کو لکھے گئے خطوط کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ خطوط عالمی اسٹیبلشمنٹ کو پاکستان کی اندرونی سیاست میں مداخلت کی دعوت ہیں۔
ایک بیان میں حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ توہین مذہب کا قانون کسی کے خلاف استعمال نہیں ہو گا، ملکی قوانین کے تحت کسی کو توہین مذہب کی بھی اجازت نہیں ہے۔
حافظ حمد اللہ نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی جانب سے آرمی چیف کو لکھے گئے خط کو بھی اسٹیبلشمنٹ کو سیاست میں مداخلت کی دعوت قرار دیا۔
انکا کہنا تھاگورنر آئین اور حلف کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، گورنر پنجاب جس پہاڑی کمک کے منتظر ہے وہ انہیں نہیں ملے گی۔
واضح رہے کہ سابق وزیرِ انسانی حقوق شیریں مزاری نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کو خصوصی مراسلہ لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ حکومت نے دہشت گردوں کے اتحادی مبینہ قاتل کو وزیر داخلہ مقرر کر دیا ہے۔

Related Articles

Back to top button