قومی فاسٹ بائولر حسن علی کا بھائی گرفتار

گوجرانوالہ: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر حسن علی کے بھائی خرم شہزاد کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے, خیال رہے کہ حسن علی کے بھائی خرم شہزاد اور صنم لڑائی جھگڑے اور دیگر دفعات میں گزشتہ ایک سال سے اشتہاری تھے۔

پولیس کے مطابق ملزم خرم شہزاد کو سول جج رانا آصف مصطفی کی عدالت میں پیش کر کے پولیس نے ملزم کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا ہے، ملزم خرم شہزاد تھانہ لدھے والا وڑائچ پولیس کو مقدمہ نمبر 719/20 میں مطلوب تھا۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں شکست کے بعد اب ٹی ٹوینٹی سیریز جاری ہے جس میں پاکستان نے پہلا میچ جیت لیا ہے لیکن انجری کے باعث حسن علی پہلا ٹی ٹوینٹی نہیں کھیل پائے۔

Close