آئی ایم ایف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خط کا جواب دیدیا

پاکستان میں آئی ایم ایف کی نمائندہ ایسٹر پیرز نے عمران خان کے خط پر ردعمل میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے 28 فروری کو خط ملا یہ خط پاکستان کے قرض پروگرام سے متعلق تھا ،آئی ایم ایف مقامی اور سیاسی مسائل پر تبصرہ نہیں کرتا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں آئی ایم ایف کےنمائندہ نے کہا کہ آئی ایم ایک بین الاقوامی ادارہ ہے جس کا مینڈیٹ معاشی مسائل تک محدود ہے لہٰذا آئی ایم ایف مقامی اور سیاسی مسائل پر تبصرہ نہیں کرتا۔

 نمائندہ آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ ہماری انگیجمنٹ کا مقصد مالی استحکام ہے، ہمارا مقصد شہریوں کے فائدے کے لیے پائیدار اور جامع ترقی ہے، ہمارا مقصد مضبوط پالیسیوں کے نفاذ کی حمایت کرنا ہے۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے گزشتہ دنوں آئی ایم ایف کو خط لکھا تھا جس کی تصدیق انہوں نے خود کی تھی۔عمران خان نے خط میں آئندہ بیل آؤٹ پیکج کے وقت پاکستان کےسیاسی استحکام کو مدنظررکھنے کی درخواست کی تھی۔

Related Articles

Back to top button