وزیراعظم نے مجھے مستعفی ہونے سے روک دیا

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے سیالکوٹ ضمنی الیکشن کی مہم میں اترنے کا اعلان کیا ہے تاہم وزیراعظم نے انہیں عہدے سے مستعفی ہونے سے روک دیا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سیالکوٹ میں الیکشن کا محاذ گرم ہے، اسی سلسلے میں وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سے انتخابی مہم میں حصہ لینے کی اجازت مانگی ہے، مستعفی ہوکر پارٹی امیدوار کی مہم چلانا چاہتی ہوں۔فردوس عاشق نے کہا کہ مستعفی ہونے کی اجازت ملنے تک بطور معاون خصوصی کام جاری رکھوں گی، یہ نہیں چاہتی کہ الیکشن کمیشن سے میچ پڑا رہے اس لیے قانونی راستہ اختیار کررہی ہوں۔

علاوہ ازیں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے انہیں مستعفی ہونے سے روک دیا ہے اور کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔فردوس عاشق کا کہنا تھا کہ انہوں نے سیالکوٹ ضمنی الیکشن کی مہم میں شرکت کے لیے وزیر اعظم سے مستعفی ہونے کی اجازت طلب کی تھی۔

Close