ویسٹ انڈیز کے تمام کھلاڑیوں کے کرونا ٹیسٹ منفی

کالی آندھی کے تمام کھلاڑیوں کے کرونا ٹیسٹ منفی آنے پر پاک ویسٹ انڈیز تیسرا ٹی ٹوئنٹی مقررہ وقت پر کھیلا جائے گا۔

ویسٹ انڈین سکواڈ کے مزید 5 ارکان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ختم ہونے کے امکانات بڑھ گئے تھے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرے میچ کا انحصار کرونا ٹیسٹ رپورٹ پر تھا جوکہ منفی آئی۔ پی سی بی نے میچ کے لیے پروڈکشن ٹیم کو سٹیڈیم جانے کا گرین سنگل دے دیا ۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کھیلنے کا فیصلہ دونوں بورڈز کے اجلاس کے بعد ہو گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ون ڈے ہفتے کو کھیلا جائے گا ۔

Related Articles

Back to top button