صحت یاب مریضوں میں اینٹی باڈیز تیزی سے گرتے ہیں

چین میں ہونے والی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کورونا سے صحت یاب ہونے والے ایسے تمام مریض جن میں علامات ظاہر ہوئی تھیں یا نہیں ہوئی تھیں، میں اینٹی باڈیز کا لیول دو سے تین مہینوں میں تیزی سے نیچے آتا ہے جس سے ایک نئے سوال نے جنم لیا ہے کہ اس وائرس کے خلاف انسان میں قوت مدافعت کب تک ساتھ دے سکتی ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق 18 جون کو ’نیچر میڈیسن‘ میں شائع ہونے والی اس ریسرچ سے ’ایمیونٹی پاسپورٹ‘ کو استعمال کرنے کے رسک سامنے آئے ہیں۔ تحقیق اس بات کو بھی سپورٹ کرتا ہے کہ سماجی فاصلہ اور ہائی رسک گروپس کو ایک لمبے عرصے تک آئسولیٹ کرنا ہوگا۔
اس ریسرچ میں کورونا سے صحت یاب ہونے والے 37 علامات والے اور 37 بغیر علامات والے مریضوں کا جائزہ لیا گیا اور اس سے معلوم ہوا کہ وہ مریض جن میں آئی جی جی مثبت پایا گیا ان میں سے 90 فیصد میں یہ دو سے تین مہینے میں تیزی سے نیچے آ گیا۔ علامات اور بغیر علامات کے مریضوں میں مجموعی طور پر یہ کمی 70 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
یہ تحقیق چائنیز سنٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پری وینشن کی ایک برانچ چانگ چنگ یونیورسٹی میں کی گئی ہے اور ہانگ کانگ یونیورسٹی میں وائرالوجی کے پروفیسر جن ڈونگ یان، جو اس ریسرچ کا خصہ نہیں تھے، کا کہنا ہے کہ اس تحقیق میں اس بات کی نفی نہیں کی گئی امیون سسٹم کے دیگر حصے تحفظ فراہم نہیں کرتے۔
پروفیسر کا کہنا تھا کہ کچھ خلیے پہلی انفیکشن کے وقت یہ یاد رکھتے ہیں کہ دوسری انفیکشن سے کیسے نمٹنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’اس ریسرچ سے کوئی آسمان سر پر نہیں گرے گا۔‘ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سٹڈی کیے جانے والے مریضوں کی تعداد بہت تھوڑی تھی۔
دوسری طرف امریکی یونیورسٹی جان ہاپکنز کے مطابق دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 90 لاکھ سے بڑھ چکی ہے اور چار لاکھ 71 ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔ امریکہ میں کورونا کیسز کی تعداد 23 لاکھ سے زیادہ ہے جبکہ اموات ایک لاکھ 20 ہزار سے بڑھ چکی ہیں۔ امریکہ کے بعد برازیل ہے جہاں متاثرین کی تعداد 11 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 51 ہزار سے زائد ہے۔ برازیل کے بعد سب سے زیادہ اموات برطانیہ میں سامنے آئی ہیں جن کی تعداد 42 ہزار 731 ہے اور کیسز تین لاکھ سے زیادہ ہیں۔ کیسز کے لحاظ سے امریکہ اور برازیل کے بعد روس تیسرے نمبر پر ہے، روس میں متاثرین چھ لاکھ کے قریب ہیں اور اموات آٹھ ہزار 196 ہیں۔
اٹلی میں اموات 34 ہزار 657 ہیں، فرانس میں 29 ہزار 666 ، سپین میں 28 ہزار 324 ، بیلجیم میں نو ہزار 696 اور جرمنی میں آٹھ ہزار 899 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button