افغان طالبان کا ملک کے 85 فیصد حصے پر کنٹرول کا دعویٰ

افغان طالبان نے ملک کے 85 فیصد حصے پر کنٹرول کا دعویٰ کردیا۔
طالبان ترجمان کا کہنا ہے کہ جلد ہی پورے ملک کا کنٹرول سنبھال لیا جائے گا۔دوسری طرف امریکی وزیر دفاع جنرل لائڈ آسٹن اور جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل مارک ملی کا کہنا ہےکہ ممکن ہے طالبان افغانستان پر قبضہ کر لیں۔امریکی حکام نے بریفنگ میں کہا کہ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ مذاکرات سے افغانستان کا سیاسی حل نکل آئے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کی فضائی نگرانی جاری رہے گی، مقصد یہی ہے کہ افغانستان سے شدت پسندی اور تشدد نہ پھیلے۔امریکی حکام کا کہنا تھا کہ کابل سے باہر افغانستان میں موجود تمام امریکی اڈوں کو افغان محکمہ دفاع کے حوالے کر دیا گیا ہے، امریکا کے پاس فضائی حملے کرنے کی صلاحیت موجود رہے گی۔
دوسری جانب افغانستان میں عید کے دوسرے روز حالات نسبتاً پُرامن رہے، غزنی اور قندھار سمیت کئی بڑے شہروں میں طالبان اور افغان سکیورٹی فورسز کی بندوقیں تقریباً خاموش رہیں۔

Close