شہروز کاشف کے ٹو سر کرنیوالے کم عمر ترین کوہ پیما

شہروز کاشف دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کرنے والے کم عمر ترین کوہ پیما بن گئے۔شہروز کاشف نے آج صبح کے ٹو کی 8 ہزار 611 میٹر چوٹی کو سر کیا  آج صبح 19 سالہ شہروز کاشف نے کے ٹو کی چوٹی سر کر کے عالمی ریکارڈ قائم کیا۔شہروز کاشف نے دو ماہ قبل ماؤنٹ ایوریسٹ کو بھی سر کر کے کم عمر ترین پاکستانی ہونے کا ریکارڈ بنایا تھا۔
شہروز کاشف کے والد نے کہا ہے کہ بہت فخر کی بات نہ صرف ہمارے لیے بلکہ پوری پاکستانی قوم کے لیے ہے۔شہروز  نے اپنے مشن کا نام پاکستان آن کے ٹو رکھا تھا۔انہوں نے کہا کہ تمام لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ شہروز کی محفوظ واپسی کی دعا کریں۔ کیونکہ ٹو سے واپسی کا راستہ خطرناک ہے۔

 

واضح رہے کہ دو ماہ قبل پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے ماونٹ ایورسٹ کو سر کیا تھا شہروز کاشف نے اپنی سمٹ کو علی سدپارہ کے نام کرنے کا اعلان کیا تھا۔

شہروز کاشف اس سے قبل سطح سمندر سے 26 ہزار 400 فٹ کی بلندی پر واقع پاکستان کی چوتھی بلند ترین چوٹی براڈ پیک بھی سر کر چکے ہیں۔ جب ان کی عمر 17 برس تھی ۔ شہروز کاشف براڈ پیک پر پاکستانی پرچم لہرانے والے سب سے کم عمر کوہِ پیما ہیں۔

Close