نواز شریف سے معافی مانگ کر انہیں واپس لانا ہوگا

پاکستان  مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر جاوید لطیف نے کہا ہے کہ نواز شریف نے ریاست کیلئے بہت قربانیاں دیں، نوازشریف کی قربانیوں کو ضائع کیا گیا، لیگی قائد کو بدنام کرنے والوں کو عبرت کا نشان بنایا جائے، نواز شریف سے معافی مانگ کر انہیں واپس لانا ہوگا۔

ماڈل ٹاؤن لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ کیا نوازشریف بار بار ملک کیلئے قربانیاں دیں گے؟، 2017 میں کس کی خواہش پر نواز شریف کو ہٹایا گیا، مجرموں کے اقبال جرم کے بعد بات ہضم ہوگئی، 2017 میں کہتے ہیں کمیشن بنایا جائے، آج بات ٹرتھ کمیشن سے آگے نکل گئی، 2017 کے کرداروں کی جیب سے پیسہ نکالنا ہوگا، 2022 تک کھلے عام سرپرستی کی جاتی رہی، کیا سازش خط کا اس وقت کے اسٹیبلشمنٹ کے چیف کو نہیں پتہ تھا کہ یہ جھوٹا ہے ، صادق اور امین کا سرٹیفکیٹ دینے والے ثاقب نثار کو نہیں پتہ تھا یہ پلے بوائے ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے گارنٹی نہیں لی اور نہ آج چاہتے ہیں، نوازشریف قربانی نہیں دے گا، نواز شریف نے ریاست کیلئے بہت قربانیاں دیں، ان کی قربانیوں کو ضائع کیا گیا، 20 ضمنی نشستوں پر بھی سہولت کاری ہو رہی تھی۔

انکا کہنا تھا کہ 5 افراد نے معاشی و سیاسی ہر لحاظ سے ریاست کو نقصان پہنچایا، یہ کافی نہیں ہوگا نوازشریف کو بے گناہ قرار دے کر پاکستان لایا جائے،سزا دینے والوں کو عبرت کا نشان بنا کر نوازشریف کو واپس لانا ہوگا، دونوں صوبوں کے الیکشن کی تاریخ کے بعد نواز شریف واپسی کی تاریخ دینگے۔

جاوید لطیف نے کہا کہ سابق حکومت کی لوٹ مار کی وجہ سے ملک میں مہنگائی کی لہر آئی ہے، عمران خان پاکستان کو اس نہج پر پہنچانے کے ذمہ دار ہیں۔

Related Articles

Back to top button