پارلیمانی معاملات عدالت میں لانا ارکان کے حلف کا پاس رکھنے میں ناکامی کا اعتراف ہے

اسلام آباد ہائی کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کے پروڈکشن آرڈر کےلیے دائر درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ نے 5 صفحات پرمشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا جس میں پارلیمانی معاملات عدالت میں لانا ارکان کی جانب سے حلف کا پاس رکھنے میں ناکامی کا اعتراف قرار دیا گیا ہے۔ تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہےکہ ارکان کی جانب سےمعاملات عدالت لانے سے پارلیمنٹ کی ساکھ متاثر ہوتی ہے، پارلیمنٹ فعال رکھنا اکثریت میں ہونے کے باعث حکومتی بینچوں کی ذمہ داری ہے۔ عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا ہےکہ پارلیمنٹ میں اپوزیشن بینچوں کی ذمہ داری بھی کم اہم نہیں ہے، عدالت کو کوئی شک نہیں کہ پروڈکشن آرڈرز کا معاملہ پارلیمنٹ میں ہی حل ہوسکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button