کیا فاطمہ شیخ عامر خان کی تیسری بیوی ہوں گی؟

بولی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ کہلانے والے سپر سٹار عامر خان کی اپنی دوسری اہلیہ کرن رائو سے طلاق کے بعد مداح نہ صرف اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ کو اس کا ذمہ دار قرار دے رہے ہیں بلکہ یہ قیاس آرائیاں بھی عروج پر ہیں کہ فاطمہ بہت جلد ان کی تیسری دلہن بن جائیں گی۔
یاد رہے کہ عامر خان اور ان کی دوسری اہلیہ کرن راؤ کے درمیان 3 جولائی کو شادی کے تقریبا 16 سال بعد طلاق ہوگئی تھی۔ بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر تب سے یہ خبریں چل رہی ہیں کہ فاطمہ ثنا شیخ کے خود سے 27 سال زائد العمر عامر خان سے تعلقات ہیں، اور اسی وجہ سے ہی کرن راؤ نے شوہر سے طلاق لی۔ تاہم ان خبروں پر تاحال عامر خان اور کرن راؤ سمیت فاطمہ ثنا شیخ کسی نے کوئی وضاحت جاری نہیں کی۔ کشمیری والدین کے ہاں پیدا ہونے والی بھارتی اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ نے حال ہی میں انسٹاگرام پر اپنی چند بولڈ تصاویر شیئر کیں تو لوگوں نےانہیں عامر خان کی تیسری اہلیہ قرار دیا۔ یہ تصاویر شیئر کیے جانے کے بعد لوگوں نے ان سے پوچھا کہ وہ کب مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان سے شادی کر رہی ہیں؟ بعض لوگوں نے اداکارہ کی جانب سے میک اپ کیے جانے کو عامر خان کے لیے دلہن بننے سے تشبیہ بھی دی۔ بعض لوگوں نے تو انہیں مسٹر پرفیکشنسٹ کی تیسری اہلیہ بھی قرار دیا۔ کچھ نے یہ کمنٹس کیے کہ اداکارہ بولڈ انداز اس لیے اہنا رہی ہیں تاکہ وہ عامر خان کو مکمل طور پر پھنسا سکیں۔ فاطمہ ثنا شیخ کی ایک اور تصویر پر جب عامر خان کی بیٹی ارا خان نے تعریفی کمنٹ کیا تو لوگوں نے وہاں بھی کمنٹس کیے کہ اداکارہ جلد عامر کی اہلیہ بننے والی ہیں۔
عامر خان کی بیٹی کی جانب سے فاطمہ ثنا شیخ کی تصویر پر کمنٹس کیے جانے پر بعض لوگوں نے مسٹر پرفیکشنسٹ کی بیٹی کو کہا کہ اداکارہ جلد ہی ان کی ماں بننے والی ہیں۔ یاد رہے کہ عامر خان اور فاطمہ ثنا شیخ کے درمیان تعلقات کی خبریں ابتدائی طور پر 2016 میں تب آئی تھیں جب دونوں نے ’دنگل‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا اور اس فلم میں اداکارہ نے مسٹر پرفیکشنسٹ کی بیٹی کا کردار ادا کیا تھا۔ بعد ازاں دونوں ’ٹھگس آف ہندوستان‘ میں بھی دکھائی دیے اور دونوں کو قریب سے دیکھے جانے کے بعد ان کے درمیان تعلقات کی خبریں مزید پھیلیں، تاہم اس معاملے پر ماضی میں فاطمہ ثنا شیخ واضح کر چکی ہیں کہ ان کے مسٹر پرفیکشنسٹ سے کوئی تعلقات نہیں ہیں۔

Close