ویب سائٹ  ایررز 404 اور 503 کا اصل مطلب کیا ہے؟

مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ ان ایرر نمبروں کا مطلب کیا ہوتا ہے ؟ جو اکثر ذہن کو جھنجھلاہٹ کا شکار کردیتے ہیں۔ویسے کچھ ویب سائٹ ایرر کوڈز آپ کی ہی غلطی کا نتیجہ ہوتے ہیں، مگر زیادہ تر ایسے ہوتے ہیں جو سرور سے متعلق مسائل کا نتیجہ ہوتے ہیں جن کو ویب سائٹ ایڈمنسٹریشن ہی ٹھیک کرسکتی ہے۔ایرر 404 : یہ سب سے زیادہ عام نظر آنے والا ایرر کوڈ ہے، جس کا مطلب ہے کہ پیج کو دریافت نہیں کیا جاسکتا۔

زیادہ تر یہ ایرر اس وقت نظروں کے سامنے آتا ہے جب آپ کسی ویب سائٹ کا یو آر ایل صحیح ٹائپ نہ کررہے ہوں، تو ٹائپ کی غلطی کو ٹھیک کریں اور بس تاہم اگر آپ درست یو آر ایل درج کررہے ہیں اور پھر بھی ناکامی کا سامنا ہورہا ہے، تو اس کا مطلب ہوتا ہے کہ پیج ڈیلیٹ ہوگیا ہے یا مووڈ کردیا گیا ہے۔ایرر 400 : اس ایرر کو یوزر کی ‘بیڈ ریکوئسٹ’ کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔ گوگل کروم پر اس ایرر کے ساتھ یہ میسج سامنے آتا ہے ‘پیج اس وقت کام نہیں کررہا ‘ جس کے ساتھ رہنمائی کے لیے کچھ ہدایات ہوتی ہیں۔

عموماً یہ ایرر آپ ہی کی کسی غلطی کا نتیجہ ہوتا ہے، جیسے یو آر ایل درست نہ لکھنے پر سرور آپ کی ریکوئسٹ کو سمجھ نہیں پاتا یا جو فائل اپ لوڈ کررہے ہوں وہ بہت زیادہ بڑی ہو۔اگر یہ ایرر سامنے آرہا ہے تو cache کو کلیئر کریں اور یو آر ایل کو درست کریں، اگر پھر بھی مسئلہ برقرار ہے تو گوگل سے مشورہ کریں۔ایرر 410 : یہ ‘گون’ اسٹیٹس ایرر ہے۔ اس کے ساتھ کچھ ایسا میسج سامنے آسکتا ہے کہ دس پیج ڈوز ناٹ ایگزسٹ یا پیج ڈیلٹڈ/ گون۔یہ آپ کی ڈیوائس کا مسئلہ نہیں ہوتا بلکہ ویب سائٹ ایڈمنسٹریشن نے اید پیج کو ہی ڈیلیٹ کردیا ہے یا ان کی جانب سے کوئی مسئلہ ہے۔

ایرر 451 : یہ کوڈ آپ کو کسی یو آر ایل کو دیکھنے سے متعدد قانونی وجوہات سے روکنے کی عکاسی کرتا ہے۔ مثال کے طور پر کسی ادارے یا فرد کی جانب سے کسی پیج پر مواد کو ہٹانے کے لیے قانونی درخواست کی جاتی ہے تو پھ یہ ایر سامنے آسکتا ہے۔اس طرح کے ایرر پر مواد کو دیکھنے کے لیے وی پی این یا پراکسی سرور کا سہاا لینا پڑتا ہے۔ایرر 503 : یہ بھی بہت معروف ایرر ہے جس کے ساتھ لکھتا ہوتا ہے 503 سوس ان اویل ایبل، جو اس وقت سامنے آتا ہے جب کوئی ویب سائٹ ڈاؤن ہو۔

ایسا ہونے پر ویب سائٹ تک رسائی سائٹ کے مسئلے کے ٹھیک ہونے تک نہیں ہوتی۔اس کی مختلف وجوہات ہوسکتی ہیں جیسے سائٹ کا سرور کسی وجہ سے ڈاؤن ہوگیا، بہت زیادہ افراد بیک وقت کسی سائٹ پر آگئے، سائٹ پر کوئی بگ یا وہ کسی نے اسے آف لائن کردیا۔ویسے تو ایرر کوڈز کی ایک طویل فہرست ہے مگر اوپر درج کوڈز وہ ہیں جو اکثر افراد کو نظر آتے ہیں۔ورنہ 200 سیریز کے کوڈز کسی کو نظر نہیں آتے کیونکہ اس کے زیادہ تر کوڈز اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ سائٹ کے معاملات ٹھیک چل رہے ہیں۔

Close