عمران ہاشمی فلم کے کردار میں ڈھلنے کیلئے سخت محنت کرنے لگے

بالی وڈ اداکار عمران ہاشمی  نے فلم ’ٹائیگر 3‘ کے کردار میں ڈھلنے کیلئے سخت محنت شروع کردی۔عمران ہاشمی کو فلم ’ایک تھا ٹائیگر‘ کے تیسرے سیکوئل میں سلمان خان کے مدمقابل کاسٹ کیا گیا ہے۔ اس فلم میں عمران ہاشمی ولن کا کردار نبھائیں گے جس کیلئے انہوں نے سخت محنت شروع کردی ہے۔

اداکار کی نے اپنے انسٹا گرام  پر جم میں ورزش کے بعد  کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ  ‘بازؤں کی ورزش کا ایک  اور دن’۔عمران ہاشمی کی جانب سے تصویر  پوسٹ کرنے کے بعد مداحوں نے طرح طرح کے تبصرے کیے۔ایک صارف  نے لکھا کہ ‘لگتا ہے کہ اس بار ٹائیگر تھری میں سلمان بھائی پٹیں گے۔

Close