شوبز ستاروں کا تیسرا بچہ جو بہت وقفہ کے بعد ہوا

عموماً پہلی اولاد سے جو محبت ہوتی ہے اس کو بیان نہیں کیا جاسکتا لیکن یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ اگر دو بچوں کے بعد وقفہ ذرا زیادہ ہوجائے تو تیسرا بچہ بھی پہلا ہی معلوم ہوتا ہے، شوبز میں ایسے کئی ستارے ہیں جن کے گھر تیسری بار اولاد ذرا دیر سے آئی لیکن جب آئی تو اس کی اہمیت الگ ہی نظر آئی۔
یاسر نواز اور ندا یاسر اپنے دو بچوں کے ساتھ لگتا تھا فیملی کو مکمل کر چکے ہیں، ان کے دونوں بچے بھی بڑے ہورہے تھے اور یاسر اور ندا اپنی اپنی زندگی کی مصروفیات میں مگن تھے اس دوران انہیں معلوم ہوا کہ ان کے گھر تیسرا مہمان آرہا ہے، یہ خبر سن کر دونوں حیران ہی تھے لیکن ساتھ ہی خوش بھی بہت ہوئے، ندا کو یوں لگتا تھا کہ وہ پہلی بار ماں بن رہی ہیں، ایک شو میں انہوں نے ازراہ مذاق یہ بھی کہا کہ اکثر عمر چھپانے کےلئے میں بڑے دو کو چھپا دیتی ہوں اور چھوٹے پہلاج کو ہی سامنے رکھتی ہوں تاکہ مری اصلی عمر چھپ سکے، یاسر نواز بھی اپنے تیسرے بیٹے کے لاڈ اٹھاتے نہیں تھکتے، پہلاج کے بڑے بہن بھائی بھی اس کا بہت خیال رکھتے ہیں۔
نادیہ خان مارننگ شو کی ملکہ کی حیثیت سے جانی جاتی ہیں اکثر لوگ اس بات سے ناواقف تھے کہ نادیہ خان کے گھر ایک تیسرا چھوٹا مہمان بھی ہے جو گھر بھر کی جان ہے، جی ہاں پچھلے دنوں نادیہ خان نے اپنے بڑے دونوں بچوں علیزے اور اذان کے ساتھ ساتھ ننھے کیان کی تصویر بھی شیئر کی اور لکھا کہ پلیز ماشاء ﷲ لکھ دیں کیوں کہ میں اپنے بچوں کی سلامتی کےلئے ہر وقت دعاگو اور میرے بچوں کے تمام ماں اور خالاؤں کو پیار، اس سے صاف ظاہر تھا کہ ننھے کیان کو نظر سے محفوظ رکھنے کےلئے نادیہ کتنی پریشان رہتی ہیں اور ان کے دونوں بڑے بچوں کے بعد کیان ان کی زندگی میں ٹھنڈی ہوا کا ایک جھونکا ہیں جو کافی دیر سے آیا اس لئے اس کی تازگی ہی الگ ہے۔گھر کے دونوں بڑے بچے ننھے کیان کا خاص خیال رکھتے ہیں اور دیکھنے سے ہی پتہ چلتا ہے کہ نادیہ اپنے تیسرے بچے کو کتنے لاڈ پیار سے پالتی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button