وزیراعظم کا منحرف اراکین کیخلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان نے اپنی جماعت پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کے خلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عمران خان کی زیر صدارت ترجمانوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، عمران خان نے منحرف اراکین اسمبلی کے خلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فضل الرحمن کو وحشی جٹ بننے کی قیمت چکانا پڑیگی

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے سپیکر قومی اسمبلی اور قانونی ٹیم کو قانونی کارروائی کے لیے ہدایات جاری کر دی ہیں، عمران خان نے کہا کہ آئین میں واضح لکھا ہے کہ پارٹی پالیسی کے خلاف جانے پر قانونی کارروائی کے تحت ڈی نوٹیفائی کیا جا سکتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ میں کسی کو نہیں چھوڑوں گا، آخری گیند تک لڑوں گا۔

Related Articles

Back to top button