سوشل میڈیا پر پنک ڈولفن کی دھوم

سیاہ، گرے اور آسمانی رنگ کی ڈولفن تو سب نے دیکھی ہوگی لیکن کیا کبھی آپ نے پِنک یعنی گلابی رنگ کی ڈولفن دیکھی ہے؟بہت سے افراد جو اس حقیقت سے واقف نہیں وہ اسے یقیناً مصنوعی سمجھ رہے ہوں گے لیکن ایسا بالکل نہیں ہے۔آج کل سوشل میڈیا پر پِنک ڈولفن کے کافی چرچے ہورہے ہیں جس کی ویڈیو ایک ٹوئٹر صارف کی جانب سے اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہے۔

 

کچھ صارفین اِس کے وجود سے آگاہ تھے جنہوں نے قدرت کو اس خوبصورت مخلوق کی وجہ سے سراہا۔دوسری جانب بہت سے لوگوں نے ڈولفن کی اس منفرد رنگت کی وجہ دنیا میں ہونے والی موسمیاتی تبدیلی کو ٹھہرایا۔

امریکی چینل نیشنل جیوگرافک چینل کی ویب سائٹ کے مطابق یہ پِنک ڈولفن جنوبی امریکا کے ایمازون دریا میں پائی جاتی ہیں۔ان کے رنگ سے متعلق کہا جاتا ہےکہ کھیل کود یا ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کے دوران لڑائی کے باعث جسم کے ٹشو متاثر ہونے سے ان کا رنگ پنک ہوتا ہے۔

Close