وزیرخارجہ بلاول بھٹوغیرملکی دورے پر آج ٹوکیو جائیں گے

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری آج شام جاپان کے دو روزہ سرکاری دورے پر ٹوکیو پہنچ رہے ہیں، اس دورے کو پاکستان اور جاپان کے تعلقات کے لیے انتہائی اہم قرار دیا جارہا ہے۔اس موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اپنے جاپانی ہم منصب یوشی ماسا ہایاشی Yoshimasa Hayashi اور جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدا سے اہم ملاقات کریں گے جبکہ جاپان کے نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر تاکیو اکیبا سے بھی ملاقات ان کے دورے کا حصہ ہوگی۔ان اہم ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے رہنماوں کے درمیان سیاسی و معاشی تعلقات اور خطے سمیت اہم عالمی امور پر سیر حاصل گفتگو کی جائے گی جبکہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو ایشین ڈیولپمنٹ بینک انسٹیٹیوٹ سے بھی خطاب کریں گے۔

اس کے علاوہ وزیر خارجہ اس دورے کے دوران جاپان کے اہم کاروباری اداروں کے سربراہوں سے بھی ملاقات کریں گے جبکہ جاپانی حکومت سے جاپان میں پاکستانی مین پاور ایکسپورٹ کے حوالے سے بھی گفتگو کی جائے گی اور پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

Related Articles

Back to top button