اشنا شاہ کے گانے کی بولڈ تصاویر پر مداح برہم ہو گئے

اداکارہ اشنا شاہ کو مستقبل قریب میں ریلیز ہونے والے اپنے ایک گانے کی شوٹنگ کے دوران کھنچوائی گئی کھلی ڈھلی اور بولڈ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کی وجہ سے سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ان تصاویر میں اشنا شاہ نے ایک مختصر چولی پہن رکھی ہے جس میں ان کا جسم دکھائی دے رہا ہے۔
ماضی میں بھی اشنا شاہ کے انداز، بولڈ تصاویر اور ویڈیوز کی وجہ سے ان پر تنقید کی جاتی رہی ہے لیکن حال ہی میں لوگوں نے ان کی تصاویر پر نامناسب کمنٹس بھی کیے۔
اشنا شاہ نے انسٹاگرام پر اپنے آنے والے ایک گانے ’کنگنا‘ کی شوٹنگ کے دوران کھچوائی گئی تصاویر شیئر کیں تو لوگ پر ان کے انداز پر برہم دکھائی دیے۔ اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں انہیں بولڈ عروسی لباس کی طرز کے کپڑوں میں دیکھا جا سکتا ہے۔ اشنا کی شیئر کردہ تصاویر میں گلوکار مناج مسک کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے اشنا شاہ نے واضح کیا کہ انہیں شوٹنگ کے دوران بنایا گیا۔
تاہم اداکارہ کی بولڈ تصاویر پر لوگوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اشنا پر فحاشی پھیلانے کا الزام بھی عائد کیا جب کہ انہیں مسلمان ملک کی خاتون ہونے کے باوجود بولڈ لباس پہننے کے طعنے بھی دیے۔ کئی افراد نے گلوکار مناج مسک کے بجائے اشنا شاہ کو تنقید کا نشانہ بنایا اور ان کے لباس کو بھارتی و مغربی ثقافت کا عکس قرار دیا۔ بعض صارفین نے اشنا شاہ کی تصاویر پر نامناسب کمنٹس کرتے ہوئے انکے خلاف قدرے سخت زبان استعمال کی جب کہ کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ شوبز سے وابستہ خواتین ایسا ہی مغربی طرز کا لباس پہننے کو ترجیح دیتی ہیں اور یہ تصاویر اتنی قابل اعتراض نہیں ہیں جتنی کہ تنقید کی جا رہی ہے۔ لیکن کچھ لوگوں نے یہ تک کہا کہ اب ایسی خواتین کو ہدایت کرنا فضول ہے، کیوں کہ شوبز میں کام کرتے کرتے بولڈ لباس پہننا اب ان کی عادت بن چکا ہے اور ایسے لوگوں کو وزیر اعظم کی بات سمجھ نہیں آئی تو عام لوگوں کی بات کیسے سمجھیں گے؟
کچھ مداحوں نے اشنا شاہ کی تعریف کرتے ہوئے انہیں احسن طریقے سے سمجھایا کہ انہیں اس طرح کا بولڈ لباس نہیں پہننا چاہیے۔ تاہم کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اشنا کی تصاویر پر مثبت تبصرے بھی کیے اور لکھا کہ ان میں وہ بہت زیادہ پیاری اور سیکسی نظر آرہی ہیں۔

Close