رحمان بابا ایکسپریس کو حیدرآباد کے قریب حادثہ

مسافر ٹرین رحمان بابا ایکسپریس حیدرآباد کے قریب پٹری سے اتر گئی، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پشاور سے کراچی آنے والی رحمان بابا ایکسپریس بولاری اور میٹنگ کے قریب حادثے کا شکار ہوئی اور ٹرین کے انجن سمیت بوگیاں پڑی سے اتر گئیں۔
امدادی ٹیموں کو طلب کر لیا گیا جبکہ فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی اور حادثے کی وجہ بھی فوری طور پر سامنے نہیں آ سکی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاؤن ٹریک پر رحمان بابا ایکسپریس کی دس کے قریب بوگیاں پٹری سے اتری ہیں جبکہ حادثے کے بعد ٹریک پر ٹرینوں کی آمدو رفت روک دی گئی ہے۔
دوسری جانب ترجمان ایدھی کا بتانا ہے کہ رحمان بابا ٹرین حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی اور قریب ترین کوٹری تعلقہ ہسپتال میں بھی حادثے کا کوئی زخمی نہیں لایا گیا تاہم حادثے کے مقام پر ایمبولینسز اور رضا کاروں کی بڑی تعداد بھیج دی گئی۔

Related Articles

Back to top button