گوگل کا پرانے اینڈرائیڈ فونز پر تمام سروسز بند کرنے کا اعلان

گوگل نے پرانے اینڈرائیڈ فونز پر تمام سروسز بند کرنے کا اعلان کر دیا ، جی میل ، یوٹیوب ، گوگل میپس 27 ستمبر سے پرانے اینڈرائیڈ فونز پر کام نہیں کر سکیں گے ۔

اینڈرائیڈ 2.3.7 ورژن پر کام کرنے والے اسمارٹ فونز کو سروسز کی فراہمی معطل کر دی جائیں گی،اینڈرائیڈ 2.3 یا اینڈرائیڈ جنجر بریڈ کو گوگل کی جانب سے دسمبر 2010 کو متعارف کرایا گیا تھا.

خیال رہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے پہلے ہی اینڈرائیڈ کے اس ورژن کی سپورٹ ختم کی جاچکی ہے جبکہ اینڈرائیڈ نے گزشتہ ماہ اگست میں تصدیق کی تھی کہ وہ پرانے اینڈرائیڈ فونز میں گوگل اکاﺅنٹ کو بلاک کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔

27 ستمبر کے بعد سے تمام صارفین ان ڈیوائسز پر گوگل اکاﺅنٹ پر بھی سائن ان نہیں ہوسکیں گے اور کوشش کرنے پر ان کے سامنے یوزر نیم اور پاس ورڈ ایرر آئے گا اسی طرح گوگل کی دیگر مقبول ایپس یوٹیوب، گوگل پلے اسٹور، گوگل میپس، جی میل اور دیگر بھی کام نہیں کرسکیں گی.

ان ایپس کو استعمال کرنے کے لیے اینڈرائیڈ 3.0 اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہوگی اعدادوشمار کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں 3 ارب سے زیادہ اینڈرائیڈ ڈیوائسز کام کررہی ہیں تو ہزاروں صارفین پر اس تبدیلی کے اثرات مرتب ہوسکتے ہیں.

Close