میو ہسپتال میں لوگوں پر تشدد کرنیوالا سیکیورٹی سپروائزر گرفتار

 پولیس نے میو ہسپتال آنے والے مریضوں اور عوام الناس پر تشدد کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر ایس پی سٹی رضوان طارق نے ملزم کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت کی۔

اس پر گوالمنڈی چوکی میو ہسپتال پولیس نے بروقت کارروائی کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم ذوہیب میو ہسپتال میں سیکورٹی سپروائزر کے طور پر کام کرتا ہے۔

ملزم ہسپتال میں آنے والے معصوم اور غریب لوگوں پر تشدد کرکے انہیں باہر نکال دیتا۔ ملزم کی ویڈیو وائرل ہونے پر فوری کارروائی عمل میں لائی گئی اور ملزم ذوہیب کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔

Close