وزیراعظم چیئرمین نیب کیلئے ایک نہیں مختلف ناموں پر غور کرینگے

حکومت نے چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان چیئرمین نیب کی تقرری کے لیے ایک نہیں مختلف ناموں پر غور کریں گے ۔

 فروغ نسیم نے بتایا کہ  چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئےآرڈیننس کا مسودہ تیار نہیں، توسیع پر وزیراعظم کے سامنے 4 سے 5 بار معاملہ زیربحث آیا، آئندہ ہفتے چیئرمین نیب کی مدت ملازمت کا معاملہ واضح ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب کے نام کا انتخاب وزیراعظم کی صوابدید پر ہے ، سارے معاملے پر وزیراعظم کو صرف مشورہ دے سکتا ہوں۔ وزیراعظم جس اُمیدوار کو مناسب سمجھیں گے، اسی کا انتخاب کریں گے، عمران خان آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

Related Articles

Back to top button