بجلی کی پیداواری لاگت میں 60 فیصد اضافہ

ملک بھر میں بجلی کی پیداواری لاگت میں ساٹھ فیصد تک اضافہ  ریکارڈ کیا گیا ہے ، ایک سال کے دوران بجلی کی پیداواری لاگت 6 روپے 42 پیسے فی یونٹ تک بڑھ گئی ہے ۔ ڈیزل،فرنس آئل، کوئلہ، ایل این جی اور گیس پر بجلی کی پیداواری لاگت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ایک سال میں ڈیزل پر بجلی کی پیداواری لاگت 3 روپے19 پیسے فی یونٹ بڑھی۔ ڈیزل سے فی یونٹ کی لاگت 19.43 روپے سے بڑھ کر 22.62 روپے تک پہنچ گئی ۔

قدرتی گیس سے گزشتہ سال کی نسبت گزشتہ ماہ 62 پیسے فی یونٹ مہنگی بجلی پیدا کی گئی۔ ایک سال میں ایل این جی سے بجلی کی پیداواری لاگت 6 روپے 42 پیسے فی یونٹ بڑھ گئی۔ ایل این جی سے بجلی کا یونٹ 7.02 روپے سے مہنگا ہو کر 13.44 روپے میں پیدا ہوا۔

ایک سال کے دوران فرنس آئل سے 6 روپے مہنگی بجلی پیدا ہوئی۔ فرنس آئل کے فی یونٹ کی لاگت 12 روپے 23 پیسے سے بڑھ کر 18 روپے 24 پیسے ہو گئی۔ کوئلہ سے بجلی کے فی یونٹ کی پیداواری لاگت 6.03 روپے سے بڑھ کر 9.03 روپے ہو گئی۔ایران سے درآمدی بجلی کے نرخوں میں بھی 2 روپے 14 پیسے تک اضافہ ہوا۔ اگست 2020 میں ایران سے فی یونٹ 10.21 روپے اب 12.35 روپے میں درآمد کیا۔

Back to top button