شعیب سے طلاق پر بھارتی میڈیا ثانیہ کو شرمندہ کیوں کرنے لگا؟

بھارتی میڈیا نے سابق کپتان شعیب ملک اور بھارتی سابق ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کے درمیان علیحدگی کے بعد ایک مرتبہ معاملے کو ہوا دینے کی کوشش کی ہے اور اس سلسلے میں نئی نئی کہانیاں سامنے آ رہی ہیں۔ٹائمز آف انڈیا نے حال ہی میں ثانیہ مرزا کا 2 برس پرانا ایک انٹرویو دوبارہ شائع کیا ہے۔ 2022 میں مغربی میڈیا کو دیئے گئے اس انٹرویو میں ثانیہ مرزا نے اپنے کیریئر اور ذاتی زندگی کے بارے میں گفتگو کی لیکن اس عمل سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ بھارتی میڈیا ثانیہ مرزا کو پاکستانی مرد سے شادی کرنے پر شرمندہ کرنا چاہتا ہے اور انہیں یہ احساس دلانا چاہتا ہے کہ میڈیا نے انہیں 2010 میں بھی پاکستانی کرکٹر سے شادی کرنے کے حوالے سے خبردار کیا تھا۔ٹائمز آف انڈیا نے اس انٹرویو کے صرف ان حصوں کو شامل کیا ہے جو ان کی اور شعیب ملک کی شادی سے متعلق یا بھارت اور پاکستان کے بارے میں ہیں۔ دوران انٹرویو ثانیہ مرزا سے سوال کیا گیا کہ 2010 میں جب انہوں نے شعیب ملک سے شادی کی اور دنیا بھر میں اس شادی کا تذکرہ ہوا تو انہیں اس وقت کیسا لگا؟ اس سوال کے جواب میں ثانیہ نے بتایا کہ شعیب ملک سے شادی کے بعد خبروں اور قیاس آرائیوں کی وجہ سے صورتحال ان کے لیے چیلنجنگ تھی تاہم ان کی محبت نے ان پریشانیوں کو پنپنے نہ دیا کیونکہ وہ دونوں ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے اور انہیں اپنے خاندانوں کی حمایت بھی حاصل تھی۔ثانیہ مرزا نے کہا کہ ان پر بے تحاشا تنقید کی گئی لیکن اس کے باوجود شعیب ملک سے شادی کرنا ان کی زندگی کا سب سے خوبصورت لمحہ تھا۔تنقید کا سامنا کرنے کے باوجود ہم دونوں نے ایک دوسرے کے ساتھ زندگی گزارنے اور خوش رہنے پر اپنی توجہ مرکوز رکھی۔واضح رہے کہ شعیب ملک نے ثانیہ مرزا سے سنہ 2010 میں شادی کی تھی اور پھر انہیں طلاق دینے کے بعد گزشتہ ماہ اداکارہ ثنا جاوید سے شادی کی تھی۔ ثنا جاوید نے پہلی شادی سنہ 2020 میں گلوکار عمیر جسوال سے کی تھی جو ناکام ہوگئی تھی۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ دنیا بھر میں ثانیہ مرزا کے مداح موجود ہیں اور پاکستانی اب بھی ثانیہ مرزا کو ثنا جاوید سے زیادہ پسند کرتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ پی ایس 9 میں ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے درمیان میچ میں ثنا جاوید اپنے شوہر اور کراچی کنگز کے کھلاڑی شعیب ملک کی حوصلہ افزائی کے لیے اسٹیڈیم گئیں تو شائقین نے ثانیہ مرزا کے حق میں نعرے لگائے۔دریں اثنا ثانیہ مرزا کی بھارتی آر جے اور سوشل میڈیا انفلوئنسر پرکشیت بلوچی کے ساتھ ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہو رہی ہے، گلوکار عاشر وجاہت کا گانا ’’جانم پیار تم سے ہے‘‘ پاکستان سمیت بھارت میں بھی کافی مقبول ہو رہا ہے جس پر ریلز بنائی جا رہی ہیں، یہ گانا گزشتہ کئی دنوں سے ٹرینڈ کر رہا ہے۔اب ثانیہ مرزا نے بھی اسی گانے پر دبئی میں مقیم بھارتی آر جے و ٹریول بلاگر پرکشیت بلوچی کے ساتھ نئی ریل (مختصر ویڈیو کلپ) شیئر کی ہے۔شیئر کی گئی ویڈیو میں انہوں نے لکھا کہ ’اگر ثانیہ مرزا میری ویڈیو پر کمنٹ کرتی ہیں تو میں کبھی کرکٹ نہیں دیکھوں گا۔ ویڈیو کلپ میں پرکشیت کھڑے ہوتے ہیں کہ اگلے ہی لمحے ثانیہ کمنٹ کے بجائے خود ہی آجاتی ہیں اور ناظرین کو آنکھ بھی مارتی ہیں۔پرکشیت بلوچی نے مذکورہ ویڈیو کو انسٹاگرام پر شیئر کی اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ دیکھنے کی اجازت طلب کی تو ثانیہ مرزا نے اجازت دینے سے منع کر دیا۔

Related Articles

Back to top button