ایم این اے چوہدری اشرف2 روزہ ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے حوالے

سرکاری اراضی پر قبضے کے کیس میں گرفتار لیگی رکن قومی اسمبلی چوہدری اشرف کو دو روزہ ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے حوالے کردیا۔

محکمہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے گرفتار ایم این اے چوہدری اشرف کو ریمانڈ کیلئے عدالت میں پیش کیا اور جج سے تحقیقات کے لیے ملزم کے پانچ روزہ ریمانڈ کی استدعا کی۔عدالت نے پانچ روزہ ریمانڈ کی استدعا کو مسترد کرتے وہئے ایم این اے ملزم چوہدری اشرف کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا اور انہیں اینٹی کرپشن کے حوالے کردیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز رکن قومی اسمبلی چوہدری اشرف کو اینٹی کرپشن پنجاب نے 157 ایکڑ سرکاری اراضی پر قبضہ کے مقدمہ میں گرفتار کیا ہے، انہیں حکام نے متعدد بار نوٹس تفتیش کیلیے طلب کیا تاہم وہ تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش نہیں ہوئے تھے۔

Related Articles

Back to top button