شاہین آفریدی لاہور قلندر کے کپتان مقرر

قومی ٹیم کے فاسٹ بائولر شاہین شاہ کو پی ایس ایل 7 کیلئے لاہور قلندر کی ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا گیا۔
ٹیم کی سی او او ثمین رانا نے بتایا کہ نوجوان ٹیلنٹ کو گروم کرنے کا عزم لیے میدان میں آئے تھے، شاہین آفریدی کو قیادت سونپ کر اس سمت میں بڑا قدم اٹھانے جا رہے ہیں۔
اس موقع پر فاسٹ بائولر نے کہا کہ لاہور قلندرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ہم ایک فیملی کی طرح ہیں، لاہور قلندرز کیلیے ہمیشہ سو فیصد دینے کی کوشش کی، بطور کپتان بھی یہی کروں گا۔
سابق فاسٹ بائولر عاقب جاوید نے کہا کہ کسی کرکٹر کو اتنی جلدی گروم ہوتا نہیں دیکھا، اچھی سوچ اور اچھے انسان ہیں، ایسے لوگ ہی لیجنڈ بنتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button