یوٹیوب کا ٹک ٹاک کو بڑی ٹکر دینے کا فیصلہ

سوشل میڈیا جائنٹ‌ ویب سائٹ یوٹیوب نے معروف سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کو ٹکر دینے کی ٹھان لے لی ، ٹک ٹاک کی طرز پر شارٹ ویڈیوز کی ترویج کے لیے 10 کروڑ ڈالر کی مجموعی رقم کی سرمایہ کاری کرے گی۔

چیف پروڈکٹ آفیسر نیل موہن کے مطابق شارٹس فنڈ اب دنیا کے کئی ممالک کے لیے ہے جس کے تحت انفرادی چینل کو 100 سے دس ہزار ڈالر تک کی مدد کی جائے گی ، وہ ٹک ٹاک جیسی مختصرویڈیو بنائیں اور انہیں اپ لوڈ کریں۔

یوٹیوب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یوٹیوبر کو ماہانہ بنیادوں پر اضافی بونس رقم ادا کی جائے گی لیکن اس کا انحصار آپ کے ملک اور چینل کا فروغ شامل ہے۔

تیس ممالک میں پاکستان شامل نہیں جس پر ہمیں شدید حیرت ہے لیکن دیگر ممالک میں بھارت، الجیریا، ارجنٹینا، بحرین، چلی، کولمبیا، مصر، فن لینڈ، جرمنی، ہانک کانگ، عراق، اردن، کویت، لبنان، میکسیکو، مراکش، نائیجیریا، ناروے، فلپائن، روس، پولینڈ، سعودی عرب، سنگاپور، سویڈن، جنوبی افریقہ، تائیوان، ترکی، برطانیہ اور ویت نام شامل ہیں۔

Back to top button