روس کا چھوٹا مسافر طیارہ گر کر تباہ ، 19 افراد ہلاک

روس کا چھوٹا مسافر طیارہ تاتارستان میں گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 19 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق حادثے کا شکار ہونیوالے ایل 140 نامی طیارے میں 22 کے قریب مسافر سوار تھے حادثے کے وقت طیارے میں 2 پائلٹوں کے علاوہ 20 سکائی ڈائیورز بھی موجود تھے۔

روسی حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثے کی وجوہات کے بارے میں تاحال معلوم نہیں ہو سکا ہے تاہم واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Back to top button