لڑکیوں کے تعلیمی ادارے کھولنے کیلئے وقت چاہئے

عبوری افغان وزیر خارجہ امیر اللہ متقی نے کہا کہ خواتین اور لڑکیوں کے لیے تعلیمی ادارے کھولنے کے لیے وقت چاہئے ، دوحہ میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انھوں‌ نے کہا کہ عالمی طاقتیں ہم سے وہ توقعات نہ وابستہ کریں جو وہ مالی وسائل اور مضبوط سہاروں کے باوجود 20 سالہ اقتدار میں خود نہ کرسکے ۔

امیر اللہ متقی نے کہا کہ امریکا فوری طور پر افغانستان کے منجمند اثاثوں کو بحال کرے ، ہم سب کے ساتھ مثبت تعلقات کے خواہاں ہیں لیکن ہمیں لڑکیوں کی تعلیم کی بحالی کے لیے وقت چاہئے ۔ ہمیں وقت ملے گا تو ہم مثبت اقدامات کے ذریعے اپنے بارے میں پائے جانے والے منفی تاثر کو زائل کرنے میں کامیاب ہوسکیں گے۔

انھوں نے مزید کہا کہ تعلیمی ادارے کھولنے کے درانیے کے حوالے سے کوئی وعدہ نہیں کر سکتے ہیں تاحال کسی ملک نے طالبان حکومت کو تسلیم نہیں کیا ۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بھی طالبان سے خواتین کو حکومت میں شامل کرنے اور لڑکیوں کی تعلیم جاری رکھنے کے وعدوں کی پاسداری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Back to top button