لاہور کو انتظامی طور پر دو اضلاع میں تقسیم کرنے کا فیصلہ

صوبائی حکومت نے لاہور کو انتظامی طور پر دو اضلاع میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، عثمان بزدار نے اس حوالے سے نیا نقشہ تیار کرنے کا حکم دے دیا ، دو اضلاع میں‌ تقسیم ہونے کے باعث لاہور میں مزید نئی تحصیلوں کا اضافہ ہوگا۔

لاہور کو دو اضلاع میں تقسیم کرنے کا فیصلہ وزیراعلیٰ‌پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران کیا گیا ہے ، صوبائی دارالحکومت کو لاہور کو انتظامی بنیادوں پر دو اضلاع میں تقسیم کرنے کے حوالے سے تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نے اس حوالے سے تجاویز پیش کیں – وزیر اعلی نے کہا کہ شہر کو انتظامی لحاظ سے دو اضلاع میں تقسیم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

وزیراعلیٰ کی سربراہی میں چیف سیکرٹری، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ اور ممبر بورڈ آف ریونیو نے اجلاس میں شرکت کی اور اس دوران بھکاری مافیا کی سرکوبی کیلئے بھی خصوصی سکواڈ تشکیل دینے کا حکم دیا گیا۔

Back to top button